چاغی ( آئی این پی )ایرانی حکام نے 83 پاکستانیوں کو گرفتار کرکے تفتان انتظامیہ کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق یہ پاکستانی مند بلو کے راستے لاکھوں روپیہ دے کر مختلف ایجنٹوں کے زریعے روزگار کی تلاش میں ایران سے یونان کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے ۔تفتان لیویز نے تمام پاکستانیوں کو لیویز تھانہ میں بند کرکے تفتیش شروع کردی۔