دالبندین( این این آئی)ایرانی حکام نے گزشتہ روز دوستانہ گیٹ زیروپوائنٹ کوکھول دیا جس کے بعد دونوں اطراف میں کاروباری سرگرمیاں بحال ہو گئیں ،ذرائع کے مطابق ایرانی حکام نے محرم الحرام سے قبل دوستانہ گیٹ زیروپوائنٹ کو بند کر رکھا تھا جس سے تفتان سمیت ضلع بھر کے کاروبار پر کافی منفی اثرات مرتب ہوئے تھے ۔