کوئٹہ (کرائم رپورٹر) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں بارڈر پر ایرانی سکیورٹی فورسزکی فائرنگ سے 2 پاکستانی باشندے جاں بحق اور 4زخمی ہوگئے ، جاں بحق ہونیوالوں کا تعلق بلوچستان اور پشاور سے ہے ، گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے پنجگور کی تحصیل پروم سے ملحقہ سرحد عبور کرنے والی گاڑی پر ایرانی فورسز نے آندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ضلع کیچ کے رہائشی عبداﷲ اور ناوک سکنہ مہمند ایجنسی ہلاک ہوگئے ، زخمیوں میں دلاور سکنہ کوئٹہ، حمزہ اﷲ خان سکنہ مہمند ایجنسی شامل ہیں، نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی، ڈرائیور اور دیگر افراد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔