مقبوضہ بیت المقدس(این این آئی)عبرانی چینل نے کہا ہے کہ ایرانی ہیکرز نے اسرائیلی انٹیلی جنس سروس (موساد)کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا کے کمپیوٹر میں گھس کر اس سے معلومات چوری کرلی ہیں۔دوسری طرف عبرانی ذرائع نے کہا ہے کہ سائبر حملہ جس نے اسرائیلی حکومت کی سرکاری ویب سائٹس کو مفلوج کر دیا ،گزشتہ پیر کو ایک طاقتور ملک نے کیا اور یہ ایران ہو سکتا ہے ۔ یہ کارروائی کسی ایک ہیکر نے نہیں اور نہ ہی یہ انفرادی کارروائی ہوسکتی ہے ۔اسرائیلی اخبارنے اسرائیلی حکام کے حوالے سے کہا کہ سائبر حملہ ایک ایسے ملک نے کیا جس کے پاس جدید ترین ٹیکنالوجی کا نظام ہے اور یہ ایران ہو سکتا ہے ۔عبرانی میڈیا کے مطابق قابض حکومت کی سائٹس کو سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا۔