لاہور(نامہ نگار)اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے ایک سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق محکمے نے اگست 2019 تک تقریبا 108 ارب روپے کی تاریخی ریکوری کی ،ایک سال میں ایک ارب 63 کروڑ روپے کی ڈائریکٹ ریکوری کی گئی ، 103ارب43 کروڑ روپے کی لینڈ اور 2 ارب 81 کروڑ روپے کی ان ڈائریکٹ ریکوری کی گئی۔اینٹی کرپشن پنجاب کو 28588 شکایات موصول ہوئیں جس میں سے 27127 شکایات کو حل کیا گیا ،اینٹی کرپشن نے ایک سال میں 8726جاری انکوائریوں پر فیصلہ دیا، مکمل چھان بین کے بعد 1509 کیس رجسٹرڈ ہوئے اور 2014 کا فیصلہ ہوا۔ اینٹی کرپشن نے 1019چالان پیش کیے ، 280 ریڈ کرکے 1821 افراد کو گرفتار کیا۔