لاہور(پ ر )حکومت پنجاب نے کنسٹرکشن پرمٹس اور رجسٹرنگ پراپرٹی کے اشاروں کے تحت کلیدی اصلاحاتی اقدامات کے حوالے سے پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ ایز آف ڈوئنگ بزنس ریفارمز سٹیک ہولڈر سیشن کا انعقاد کیا۔ سمیر احمد سید ، ڈی جی (ایل ڈی اے ) اور کامران پرویز ، ڈائریکٹر( ایل ڈی اے )نے ایل ڈی اے میں کاروباری افراد کو سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے کاروباری کاروباری عوامل کو آسان بنانے اور صوبے میں مجموعی کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کیلئے حکومت پنجاب کے ایزآف ڈوئنگ بزنس ریفارمز ایجنڈا تحت کی جانے والی مختلف اصلاحات کے نفاذ کے حوالے سے نجی شعبے کو آگاہ کیا۔نجی شعبوں کے افراد سے گفتگو کے سیشن کے دوران فیض الحسن ، ایڈیشنل پراجیکٹ ڈائریکٹر ، پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی (پی ایل آر اے ) نے لینڈ ریکارڈز کی ڈیجیٹائزیشن سے لینڈ ریکارڈ تک رسائی میں اضافے اور شفافیت میں آنے والی بہتری کے حوالے سے آگاہ کیا۔اس سیشن میں آرکٹیکٹس، ٹاؤن پلانرز، وکلاء اور بلڈر حضرات وغیرہ نے شرکت کی اور انہو ں نے پی اینڈ ڈی بورڈ پنجاب کی اصلاحاتی کاوشوں، امپلیمنٹیشن ایجنسیز، اور ان اصلاحات کو نجی شعبے میں پہنچانے کیلئے اپنائی جانے والی کمیونیکیشن ڈرائیو کو سراہا۔پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ، ایز آف ڈوئنگ بزنس ریفارمز ایجنڈا کے حوالے سے پنجاب میں نمایاں ادارہ ہے ۔ان اصلاحات کے نفاذ سے گورنمنٹ سسٹم کی صلاحیت اور ایز آف ڈوئنگ انڈیکس میں پنجاب کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔