مکرمی! میں اپنے اس خط کے توسط سے عوام کی توجہ ایک ایسے مسئلے کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں جو عدم توجہی کے باعثعوان کیلئے ایک سنگین خطرے کی شکل اختیار کرچکا ہے۔ ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزی جو کہ ہر عوامی مقام پر نظر آرہی ہے، چاہے بازار ہو یا کوئی رش والی جگہ ہر کہیں عوام لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جو کے اْن کے اپنے اور دوسروں کے لیے بہت خطرناک ہے جس کا ثبوت کورونا وائرس کے مریضوں میں واضح اضافہ ہونا ہے۔ لہٰذا میں عوام سے اپیل کرنا چاہتا ہوں کے خدارا اپنی اور دوسروں کی زندگیوں سے نہ کھیلے کیونکہ ’’احتیاط علاج سے بہتر ہے‘‘ لہٰذا حکومت اور ڈاکٹرز کی کاوشوں پر پانی نہ پھیریں اور ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ آپکی اور دوسروں کی زندگی محفوظ ہو ۔یاد رہے کہ اس وبا کا علاج صرف اور صرف احتیاط ہے۔ ( نبیل عزیز)