اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر)سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کے پالیسی بورڈ کا اجلاس، چئیرمین خالد مرزا کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کی لیگن پرسن کے حوالے سے شفافیت کے متعلق سفارشات کی روشنی میں کمپنیز ایکٹ 2017 اور لمیٹیڈ لائبیلٹی ایکٹ 2017 میں میں ترامیم کے مسودہ کی منظوری دی گئی۔ کمپنیز کے قانون میں ان ترامیم کا مقصد کمپنیوں کو منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی ممکنہ مالی معاونت میں استعمال ہونے کی روک تھام کرنا ہے اور 25 فیصد شئیر ہولڈرز کے ذریعے کمپنیوں کے اصل حقیقی مالک تک پہنچنا ہے ۔ بورڈ نے سرمائے میں اضافے کو فروغ دینے کے مد نظر لسٹڈ کمپنیوں کے ( فردر ایشو آف شئیرز) ریگولیشنز 2018 میں ترامیم کی بھی منظوری دی۔