کراچی(کامرس رپورٹر)سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا گزشتہ روز ہنگامی اجلاس ہیڈ آفس میں ہوا ۔ اجلاس میں ایس ایس جی سی کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر( کارپوریٹ سروسز )عمران فاروقی کو 90 روز کے لئے کمپنی کا قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر مقررکیا گیا۔ عمران فاروقی کمپنی کے سینئر ترین افسر ہیں ۔نئے مقرر کئے گئے ایکٹنگ ایم ڈی عمران فاروقی31 سالہ پیشہ ورانہ تجربہ رکھنے والے افسر ہیں