لاہور(کر ائم ر پو ر ٹر ، سپیشل رپو ر ٹر )ایس ایس پی مفخر عدیل اور ان کے دوست ایڈووکیٹ شہباز احمد تتلا کی گمشدگی کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آ گئے ، ذرائع کے مطابق انکشافات کے بعد ایس ایس پی مفخر عدیل کا نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ کرلیا گیا، تفتیشی ٹیم نے دونوں کے مشتر کہ خا ص دوست کو نو اب ٹا ؤن کے علا قہ سے حرا ست میں لے لیا ، ٹیم ابتک سو افراد کے بیانات قلمبند اور 250 سے زائد کا کال ریکارڈ چیک کرچکی ہے ، نام بلیک لسٹ میں ڈالنے کیلئے لاہور پولیس نے محکمہ داخلہ اور ایف آئی اے سے رابطہ کرلیا، واضح رہے مفخر عدیل زیادہ تر لوگوں کے ساتھ فیس بک اکاؤنٹ سے رابطہ کرتے تھے ، ان کا فیس بک اکاؤنٹ برطانیہ کے نمبر سے بنایا گیا تھا، مفخر عدیل کی اہلیہ کا بیان دیتے ہوئے کہنا تھا کہ شوہر سے آخری ملاقات 11 فروری کی رات کو ہوئی تھی، ذرائع کے مطابق 11اور12فروری کی درمیانی شب ایڈووکیٹ شہبازاحمد تتلا ایک خاتون ایم پی اے کے ساتھ اسی کی گاڑی میں اسلام آباد سے لاہور پہنچے ، موٹروے سے شہباز نے مفخر سے فون پر بات کی کہ وہ ان کے کلمہ چوک دفتر پہنچیں، شہباز خاتون ایم پی اے کوان کی رہائش گاہ ای ایم ای سوسائٹی پر اتارکراسی ایم پی اے کی گاڑی پر اپنے کلمہ چوک آفس پہنچ گئے ، جہاں مفخر بھی پہنچ گئے ، شہباز اپنا موبائل فون اور پرس دفتر میں چھوڑ کر مفخر کے ساتھ نکل گئے ، گاڑی میں شہباز نے مفخر عدیل سے ’’خاص میڈیسن‘‘ دینے کا کہا، دونوں فیصل ٹاؤن گھر میں پہنچ گئے ، ذرائع نے مزید بتایا ایڈووکیٹ شہباز کے مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت سے اچھے تعلقات تھے ، دونوں اسلام آباد اور لاہور میں مختلف پارٹیز اکٹھے اٹینڈ کرتے تھے ، ذرائع نے انکشاف کیا دونوں نے اکٹھے آخری پارٹی اٹینڈ کی جہاں منشیات کی مقدار کثرت سے استعمال کرنے کے بعد کوئی افسوسناک واقعہ رونما ہوا او ر دونوں غائب ہوگئے ۔