سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایس ایس پی پٹرولنگ گوجرانوالہ ریجن شجاعت علی رانا نے پٹرولنگ پوسٹ جامکے چیمہ کا دورہ کیا۔ اورآفیسران وملازمین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے پٹرولنگ پوسٹ میں شجر کاری مہم کے دوران پودے بھی لگائے ۔ ایس ایس پی شجاعت علی رانا نے کہا کہ سرسبز پاکستان صحت مند اور توانا معاشرے کی تشکیل کا ضامن ہے پاکستان سرسبز ہو ،تاکہ انسانوں جانوروں سمیت ہر جاندار کو صاف ستھرا ماحو ل اور آکسیجن میسر ہوسکے ۔ صفائی نصف ایمان ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماہ دسمبر میں ہونے پٹرولنگ پولیس کی کارکردگی کو سراہا ۔