لاہور(نامہ نگار)ایس پی ٹریفک سردار آصف خاں نے ڈرائیونگ لائسنسنگ سنٹر لبرٹی اور لاہور چیمبر آف کامرس سنٹر کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈرائیونگ سنٹرز کا ریکارڈ،کیو میٹرک مشین اور انتظار گاہ پر انتظامات کا جائزہ لیا،جبکہ نامکمل ریکارڈ پر عملے کی سرزنش کی۔علاوہ ازیں انہوں نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے آئے شہریوں سے عملے کے رویہ بارے پوچھ گچھ کی۔