لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی صدر علی رضا کی 12ربیع الاول کے سلسلے میں علمائے کرام سے میٹنگ میں صدر ڈویژن کے ایس ایچ اوز اور ڈی ایس پیز نے شرکت کی ۔12ربیع الاول کو جلوس ہائے کو پرامن بنانے کے لیے فول پروف سکیورٹی مہیا کی جائے ۔جلوس ہائے کی سکیورٹی کے لیے پولیس کے ساتھ مقامی رضاکار بھی سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں ۔ علماکرام جلوس ہائے کی سکیورٹی کے سلسلے میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں ۔