لاہور (پ ر )لاہور میں بین الاقوامی ایشیا ای یونیورسٹی ملائیشیاکے لاہور سینٹر کی افتتاحی تقریب ہوئی۔تقریب کے شرکا میں مہمانِ خصوصی اکرام بن محمد ابراھیم ملائیشین ہائی کمشنر ، ابو ھاشم جمال الدین ڈیفنس ملائیشین ہائی کمشنر ، محمد سیاول آرس فرسٹ سیکرٹری ، محمد شرمن رضال بن رستم امیگریشن اتاشی ، حمدان بن عبداللہ سیکنڈ سیکرٹری ،کینگ شونگ جن سی ای او ڈیفنس رائل گالف اینڈ کنٹری کلب ، ثواندی بن لدن اسسٹنٹ امیگریشن اتاشی ، ڈاکٹر عمر مسعود سی ای او او ایم انٹرنیشنل ، پروفیسر محمد مقبول اکیڈیمک ایڈوائزر او ایم انٹرنیشنل ، ہاشم سلطان سی ای او اے ای یو لاہور فیسلی ٹیشن سنٹر ، پروفیسر عبدالستارایگزیکٹو ڈائریکٹر ای ڈی این ، جواد بِن شبیر ای ڈی این ڈائیریکٹر ، سجاد احمد چیمہ ڈائریکٹر فنانس ای ڈی این ، ڈاکٹر یاسین صدر سندس فاؤنڈیشن ، میاں وحید زمان صدر لاہور میٹروپولیٹن ، مجیب الرحمن شامی سینئر صحافی اور عبدالقدیر اعوان ایم پی اے نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عمر مسعود نے کہا کہ ملائیشیا پاکستان میں میعاری تعلیم کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون کر رہا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ او ایم انٹرنیشنل پاکستان میں ایشیا ای یونیورسٹی ملائیشیا کے آن لائن مضامین میں داخلہ کیلئے پاکستان ایچ ای سی سے منظور شدہ ادارہ ہے ۔ شرکاء نے اس امر سے اتفاق کیا کہ یونیورسٹی کے لاہور سینٹر کے سنگ بنیاد سے ملائیشین یونیورسٹی کی آن لائن ڈگری کی بدولت پاکستانی طالب علم جدید دور کے تعلیمی تقاضوں کے تحت بزنس ایڈمنسٹریشن، مینجمنٹ سائنسز، کمپیوٹر سائنسز اور میڈیا سٹڈیز کی ڈگریاں حاصل کر سکیں گے ۔