لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان والی بال ٹیم نے تہران میں کھیلی جا رہی بیسویں ایشین سینئر مین چیمپئن شپ میں انڈونیشیا کے خلاف میچ میں دو کے مقابلہ میں تین سیٹ سے کامیابی حاصل کر لی۔ میچ کا سکور25-20, 25-23, 19-25, 20-25, 15-13 رہا۔انڈونیشیا ایشئن گیمز میں چوتھے کی ٹیم تھی مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کھیل سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سب کو حیران کر دیا۔ میچ میں اجمل خان، مراد خان، مبشر رضا اور ناصر علی نے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ آج قومی ٹیم کویت کے خلاف کھیلے گی۔ کامیابی کی صورت میں کوریا اور پاکستان کی ٹیمیں ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کر جائیں گی۔