نئی دہلی( سپورٹس ڈیسک )سابق بھارتی بیٹسمین سنجے منجریکر نے بھارت کو ایشیا کپ کی اہم ٹیم قراردیاہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ پاکستان ایونٹ کی فیورٹ ٹیم ہے کیونکہ وہ متحدہ عرب امارات میں تسلسل کے ساتھ کرکٹ کھیل رہی ہے ۔پاکستان ایشیا کپ کے اپنی مہم کا آغاز ہانگ کانگ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کرکرچکا ہے جب کہ روہت شرما کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے گزشتہ روز ہانگ کانگ کے خلاف میچ سے مہم شروع کی۔گروپ اے میں سب سے بڑا معرکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 19 ستمبر کو ہوگا۔سنجے منجریکر کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں پاکستان نے بھارت سے زیادہ فیورٹ کی طرح شروعات کی ہیں۔