ٹوکیو (اے پی پی) ایشین سٹاک مارکیٹس میں تیزی رہی جس کی وجہ وال سٹریٹ بزنس میں تیزی اور ین کی شرح تبادلہ میں کمی ہے ۔ٹوکیو کا نکی 225 انڈیکس 144.71 پوائنٹ (0.66 فیصد) بڑھ کر 22196.89 پوائنٹ پر بند ہوا۔ ٹاپکس انڈیکس 4.34 پوائنٹ (0.25 فیصد) اضافے کے ساتھ 1716.13 پوائنٹ پر بند ہوا۔ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس وقفے پر 118.59 پوائنٹ (0.41 فیصد) بڑھ کر 28807.09 پوائنٹ پر آرہا۔