اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی خو اتین ٹیم کے چنائوکے سلسلہ میں کھلاڑیوں کے دو روزہ ٹرائلز 20 جولائی سے پی ایس بی کوچنگ سنٹر، کراچی میں شروع ہونگے ،پاکستان نے ٹ بال فے ڈرے شن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ منتخب ٹیم یکم ستمبر سے 8 ستمبر تک سنگاپور میں کھیلی جانے والی ایشین نیٹ بال چمپئن شپ میں شرکت کرے گی ، چمپئن شپ میں 13 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں پاکستان، ملائیشیا ، ہانگ کانگ، سری لنکا، مالدیپ ، بھارت، جاپان، جنوبی کوریا ، تھائی لینڈ ، سنگاپور، برونائی، تائیوان اورفلپائن کی ٹیمیں شامل ہیں،انہوں نے کہا کہ ٹرائلز میں ملک بھر سے خواتین کھلاڑی حصہ سکتی ہیں ، سلیکشن کمیٹی میں چیئر مین توقیر احمد جبکہ دیگر ممبران میں اعجاز الحق، محمد ریاض، محمد رضوان، شازیہ یوسف اور انوار احمد شامل ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا اور ٹرائلز کے بعد منتخب کھلاڑیوں کا ایشین چمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ 22 جولائی سے پی ایس بی کوچنگ سنٹر، کراچی میں شروع ہوگا۔