اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)ایشین گیمز کی تیاریوں کیلئے پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر نگرانی جاری تربیتی کیمپس میں طے شدہ قوائد کی دھجیاں اڑاتے ہوئے ایشین گیمز کے دستے میں شامل خاتون اتھلیٹ صاحب اسراتاحال تربیتی کیمپ میں رپورٹ نہ کر سکی ۔گیمز کی تیاریوں کیلئے 18مرد اور3خواتین پر مشتمل تربیتی کیمپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں لگایا تاہم حیران کن طور پر ایشین گیمز کے اتھلیٹکس دستے میں شامل خواتین پلیئرصاحب اسرا نے تربیتی کیمپ میں شامل ہونے سے انکار کر دیا اور صرف دیگر دو خواتین اتھلیٹس ماریہ مراتب اور رابعہ عاشق ہی تربیتی کیمپ میں رپورٹ کر سکیں ۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اتھلیٹکس فیڈریشن کے عہدداران نے بھی صاحب اسرا کے ایشین گیمز کیلئے لگائے گئے تربیتی کیمپ میں رپورٹ نہ کرنے پر خاموشی اختیار کر لی ہے جبکہ ایشین گیمز کی تیاریوں کی نگرانی کیلئے قائم پاکستان سپورٹس بورڈ کی مانیٹرنگ کمیٹی بھی اس معاملے کو چھپانے میں کوشاں ہیں۔