لاہور (سپورٹس ڈیسک) قومی سکواش ٹیم ایشین گیمز میں شرکت کیلئے 17اگست کو انڈونیشیا روانہ ہوگی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ عامر اقبال نے اے پی پی کو بتایا کہ ایشین گیمز 18اگست سے 2ستمبر تک انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں کھیلے جائیں گے جس میں 4 مرد ، 4 خواتین کھلاڑی اور تین آفیشلز جائیں گے ۔مرد کھلاڑیوں میں اسرار احمد، طیب اسلم، عماد فرید اور عاصم خان جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں مدینہ ظفر، فائزہ ظفر، رفعت خان اور آمنہ فیاض شامل ہیں جبکہ آفیشلز میں محمد نعیم اور فضل شاہ کوچز جبکہ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن طاہر سلطان بطور منیجر ٹیم کے ہمراہ ہوں گے ۔