اسلام آباد (آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وفاقی حکومت نے ایشین گیمزو دیگر انٹرنیشنل ایونٹس میں شاندار کارکردگی دکھانے اور پاکستان کیلئے میڈل جیتنے والے قومی اتھلیٹس کو طویل انتظار کے بعد کیش انعامات دینے کا فیصلہ کر لیا ۔ ذارئع کے مطابق ایشین گیمز و دیگر انٹرنیشنل مقابلوں میں پاکستان کیلئے تمغے جیتنے والے قومی اتھلیٹس طویل عرصے سے وفاقی حکومت کی جانب سے حوصلہ افزائی کے منتظر تھے اوراس معاملے کو وزیر اعظم کے نوٹس میں لایا گیا ۔تو انہوں نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کو کھیلوں کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کرنیوالے قومی اتھلیٹس کو انعامات دینے کے احکامات جاری کئے ۔وزیر اعظم کی ہدایت کے بعد وزارت بین الصوبائی رابطہ اس حوالے سے دو اجلاس بھی کر چکی ۔