پشاور( فخرالدین سید)منی لا نڈرنگ اور فنانشل فنڈنگ اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے قائم تنظیم ایف اے ٹی ایف کی ہدایا ت پرعمل کرتے ہوئے خیبر پختونخوا میں تما م غیر سرکا ری تنظیمو ں ( این جی اوز) کو فور ی طور پر رجسٹرڈ کر انے کے احکامات جا ری کر دیئے گئے ہیں اور احکامات نہ ماننے والی غیر سرکاری تنظیموں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیاہے ۔ دہشت گردی کی روک تھا م کے لئے بنا ئی گی عالمی تنظیم نے خیبر پختونخوا میں غیر سرکا ری تنطیمو ں اور این جی اوز کے حوالے سے ڈیٹا اکٹھا کر نے کی ہدایات جا ری کی ہیں جس کے بعد حکومت نے ان این جی اوز جن کی رجسٹریشن نہیں کی گئی کو وہ دوہفتوں کے اند راندر اپنے ادراے کا تما م ڈیٹا بھیجنے اوراسے رجسڑڈ کرانے کی ہدایت کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق دو ہزار کے قریب این جی اوز صوبہ بھر میں کام کر رہی ہیں ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تجدید نہ کرنے والے غیر سرکاری ادارں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کے ساتھ ان کے خلاف بھی سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس کے علاوہ ایسے ادارے جو حکومت کے پاس رجسڑڈہیں مگر ان کے مالی وسائل کے بارے کوئی اعدادو شمار حکومت کے پاس موجود نہیں ان ادارں کی بھی از سر نو جانچ پڑتال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔