ملتان(سپیشل رپورٹر)مالی سال2018-19کے اخراجات کے لئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کو2ارب58کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے جائیں گے ۔ فنڈز کی منظوری پر ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ اسی طرح پاکستان کسٹمز کو اخراجات کے لئے 80کروڑ88لاکھ روپے ‘ ان لینڈ ریونیو کو اخراجات کے لئے ایک ارب33کروڑ 35لاکھ روپے ملیں گے جبکہ 3کروڑ78لاکھ روپے اضافی اخراجات کے لئے بھی منظور کئے گئے ہیں۔