اسلام آباد ( آن لائن ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے متحدہ عرب امارات سے اقامہ ہولڈر پاکستانیوں کے کوائف مانگ لیے ، متحدہ عرب امارات کی رپورٹ میں 3620 اکاؤنٹس کے بارے میں بتایا گیا لیکن ان اکاؤنٹس میں بیلنس ہماری توقعات کے برخلاف اور ناکافی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات سے ایف بی آر نے اقامہ رکھنے والے پاکستانیوں کے کوائف مانگ لیے ہیں۔ایف بی آر کے خط کے متن میں کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات کی رپورٹ میں 3620 اکاؤنٹس کے بارے میں بتایا گیا ہے ۔ یہ بیلنس ہماری توقعات کے برخلاف اور ناکافی ہے ۔ ایف بی آر نے خط میں یواے ای حکومت کو یقین دہانی کروائی کہ اگرکوئی پاکستانی قانونی طورپرامارات میں سرمایہ کاری کرتا ہے توہمیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔