لاہور(نیوز رپورٹر)ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ کا دھندہ کرنے والے افراد کیخلاف کریک ڈاؤن کرکے سیالکوٹ ،نارووال ،حافظ آباد اور گوجرانوالہ میں چھاپے مارتے ہوئے 11 انسانی سمگلروں کو گرفتار کر لیا ہے ۔ گرفتار ملزمان میں خضر حیات،محمد یوسف،ملک عارف،فریاد حسین،ڈاکٹر ظفر احمد ،محمد یوسف،ڈاکٹر محمد اصغر اور راحت محمود,اشتیاق احمد,سید احسان شامل ہیں، گرفتار انسانی اسمگلروں نے لوگوں گو بیرون ممالک بھجوانے کا جھانسہ دیکر 85لاکھ روپے کا فراڈ کیا تھا۔ گرفتار انسانی اسمگلروں کیخلاف تفتیش کا دائراہ وسیع کرتے ہوئے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔