پشاور(خبرنگار) خیبر پختونخوا کے وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اﷲ خان کو دھمکیاں دینے پر پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر درج کرلی گئی، وزیر صحت کے ترجمان نے شرقی پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے کہا کہ دفتر کے سرکاری نمبر لینڈ لائن پر نامعلوم نمبر سے کال آئی ہے جس میں وزیر صحت کو جان سے مارنے کی دھمکیاں اور گالی گلوچ دی گئی ہے ، لہذا پولیس مکمل انکوائری کرکے متعلقہ فرد کے خلاف کاروائی کریں ، وزیر صحت اور ڈاکٹروں کے مابین گزشتہ کئی روز سے تنازع چل رہا ہے ۔