اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی)پاکستان نے ایل اوسی پراشتعال انگیزی پربھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو دفترخارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ حوالے کردیا ۔ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرفیصل نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بھارت جنگ بندی معاہدے پرعملدرآمدیقینی بنائے ،بھارتی فوج ایل اوسی پرسول آبادی کونشانہ بنارہی ہے ،بھارتی اقدامات خطے کے امن وسلامتی کیلئے خطرہ ہیں۔ترجمان نے کہا کہ بھارتی فورسز نے نیزہ پیر سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا،جس سے 3شہری شہید ہوئے ،جن میں 55سالہ غلام قادر،12سالہ مریم اور 10سالہ حیدرعلی شامل ہیں جبکہ خاتون اور بچوں سمیت 8 افرادزخمی بھی ہوئے ۔