جموں (نیٹ نیوز ) لائن آف کنٹرول کے قریب آئی ای ڈی دھماکے میں ایک بھارتی فوجی ہلاک جبکہ 2زخمی ہو گئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے پلن والا سیکٹر میں اس وقت ہوا جب بھارتی فوجی ایک ٹرک میں وہاں سے گزر رہے تھے ۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک فوجی ہلاک ہوگیا۔وزارت دفاع کے ترجمان دویندر کرنل آنند نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے جوان کی شناخت حوالدار سنتوش سنگھ کمار کے طور پر ہوئی ہے ۔ دریں اثنا بھارت نے پاکستان پر سیزفائر کی خلاف ورزی کا الزام بھی لگایا ہے ۔ بھارتی حکام کے مطابق پاکستان نے نوشہرہ سیکٹر کے ضلع راجوری میں گولہ باری اور فائرنگ کی۔