کراچی ( کامرس رپورٹر) ملک میں جاری گیس کے بحران پر قابو پانے کیلئے حکومت نے ایل این جی کے دو جہاز منگوائے ہیں جو پورٹ قاسم ساحل پر لنگرانداز ہوگئے ہیں۔وفاقی وزیر برائے بحری امورعلی حیدر زیدی نے پورٹ قاسم اتھارٹی کی ٹیم کی زبردست داد دی ہے ، علی حیدر زیدی کا کہنا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ایل این جی کے دوجہاز بیک وقت لنگرانداز کرائے گئے ہیں، پورٹ قاسم اتھارٹی پہلی بار رات کے وقت بھی نیویگیشن کا آغاز کرنے جارہی ہے ، رات کے وقت نیویگیشن کا عمل دو ہفتوں میں شروع کردیا جائے گا، اس عمل کے آغاز کے بعد بندرگاہ پر رش جیسے بڑے چیلنج سے کامیابی سے نمٹ جائیں گے ۔