لاہور(اپنے رپورٹر سے )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم کی ہدایت پر اسٹیٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمزکے عملے نے ڈائریکٹر بشریٰ نصیر کی زیر نگرانی کینال روڈ اور جی ٹی روڈ پر واقع تین غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف آپریشن کرکے وہاں قائم غیر قانونی تعمیرات مسمار کردیں۔ آپریشن کے دوران بی آر بی کینال روڈ پر واقع زم زم سٹی اور جی ٹی روڈ پر واقع سبحان گارڈن اور الحسن گارڈن فیز ون اور فیز ٹو کی زیر تعمیرسڑکیں‘سیوریج سسٹم ‘ چار د یواریاں‘ گرین بیلٹس اور دیگرانفراسٹرکچر مسمار کر دیا گیا ۔