مکرمی ! ایل پی جی کی ری فیلنگ سرعام بازاروں میں مسافر اور سکول ،کالجوں کی گاڑیوں میںغیر قانونی طور ہو رہی ہے جو کسی وقت بھی کسی ناگہانی حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔ مسافر ویگنوں میں نا تجربہ کار ڈرایئور حضرات بھرے بازاروں میں مسافر ویگن میں بیٹھے ہوتے ہیں اور وہ ایل پی جی اپنے ناکارہ اور پرانے سلینڈر میںایل پی جی بھروا رہے ہوتے ہیں۔ سول ڈیفنس عملہ اور ضلعی افسران خاموش تماشائیبنے ہوئے ہیں۔ اس غیر قانونی کام میں متعلقہ محکمے کے بعض افراد شامل ہیں جو کہ افسران کے چھاپہ مارنے سے پہلے انہیں اطلاع کر دیتے ہیں اور ایل پی جی بھرنے والے موقع سے فرار ہو جاتے ہیں ۔محکمے میں جب تک اسی کالی بھیڑیں موجود رہیں گی تب تک یہ غیر قانونی کام سر عام بازاروں میں جاری رہے گا ۔ ری فیلینگ کے دُوران کسی سلینڈر یا گاڑی میں آگ لگ جائے تو اُس آگ پرقابو پانے کے لیے کوئی سیفٹی آلات نہیں ہوتے ایل پی جی کی دُکانوں کو فوری طور پر شہر سے باہر نکالا جائے اور مسافر اور سکول ،کالجوں کی گاڑیوں میں ایل پی جی بھرنے پر فوری پابندی عائد کی جائے ۔ناقص سیلنڈرز کی بھرمار ہے اور لوگوں کو اس حوالے سے کوئی آگاہی پروگرام نہیں کہ یہ شعور آئے کہ کونسا سلنڈر ان کی اور دوسروں کی جان کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔ حکومت کو اس حوالے سے ایکشن لینے کی ضرورت تا کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔ ( عنایت علی خان ساہیوال )