لاہور(اپنے رپورٹر سے ) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد عثمان معظم کی ہدایت پر ایل ڈی اے اربن ڈویلپمنٹ ونگ کے گریڈایک سے 16تک کے ملازمین کوعید الاضحی کے موقع پر نوہزار روپے عید ی دے دی گئی۔ملازمین کو عیدی ماہانہ تنخواہ کے ساتھ ادا کر دی گئی ۔