لاہور(اپنے رپورٹر سے ) ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ نے ہدایت کی ہے کہ شہریوں کے مسائل کسی رکاوٹ اور سفارش کے بغیر حل کرنے کیلئے تمام افسران و اہلکار نیک نیتی اور عوامی خدمت کے جذبے سے کام کریں، لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کر کے ادارے کا امیج بہتر کریں،ون ونڈو سیل کو مزید مؤثر بنایا جائے اور یہاں محض درخواستوں کے جوابات دینے کی بجائے شہریوں کے کام ایک ہی چھت تلے حتمی طور پر انجام دئیے جائیں۔ وہ ایل ڈی اے افسران کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جس میں فارقلیط میر،اعجاز خلیق رزاقی ‘ رانا ٹکا خان اور عثمان غنی حبیب الحق رندھاوا، سید ندیم اختر زیدی، طارق محمود اور ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔