لاہور (اپنے رپورٹر سے )ایل ڈی اے کی ڈائریکٹراسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہاوسنگ سکیمز بشری نصیر کی زیر نگرانی عملے نے تحصیل فیروزوالا اور مریدکے ضلع شیخوپورہ میں پانچ غیر قانونی رہائشی سکیموں کے خلاف آپریشن کر کے ان سکیموں کی چار دیواریاں، سڑکیں واٹر سپلائی و سیوریج کا نظام اور دیگر انفراسٹرکچر مسمار کردیا۔