لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )وزیراعظم پاکستان اور حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا ہفتہ صٖفائی اور کلین اینڈ گرین مہم کے حوالے سے شہر میں خصوصی صفائی آپریشن جاری۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے شہر کے 277سکولوں میں خصوصی صفائی آپریشن کرایا گیا جس میں 1820سے زائد ورکرز نے حصہ لیا۔ اس خصوصی صفائی آپریشن کا مقصد شہر میں صفائی ستھرائی کو یقنی بنانا تھا۔ اس خصوصی صفائی آپریشن سے قبل شہر بھر کی 119 بڑی مارکیٹوں میں بھی خصوصی صفائی آپریشن کیا گیا۔ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی خالد نذیر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے شہر میں کلین اینڈ گرین مہم میں بھر پور حصہ لے رہے ہیں اور اسی سلسلے میں آج 277سے زائد سکولوں میں خصوصی صفائی آپریشن کیا گیا جس کے ساتھ ساتھ صفائی آگاہی مہم کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے تا کہ شہری محکمے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور کوڑا کرکٹ جگہ جگہ پھینکنے کی بجائے نصب کردہ 8000سے زائد ویسٹ کنٹرینرز میں ڈالیں۔ مزید براں ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ شہر میں صفائی کے غیر معمولی اقدامات کئے جارہے ہیں، ترک کنٹریکٹرز سمیت محکمے کی تمام تر مشیری اور افرادی قوت بھی فیلڈ میں موجود ہے ۔