واشنگٹن (نیٹ نیوز )ٹیسلا اور سپیس ایکس کے بانی ایلون مسک کے اثاثوں میں ایک ہفتے کے دوران 27 ارب ڈالر (42 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) کی کمی آئی ہے کیونکہ ٹیسلا کے حصص کی قیمت میں کمی آئی ہے ۔اس وقت ایلون مسک 157 ارب ڈالر کے مالک ہیں اور ابھی بھی وہ دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں۔ جنوری میں ان کے اثاثے 210 ارب ڈالر تک پہن گئے تھے ۔مگر ایلون مسک کے اثاثوں کا مکمل انحصار ٹیکنالوجی انڈسٹری پر نہیں بلکہ حالیہ ہفتوں میں ان کے اثاثوں کا اوپر نیچے ہونا بٹ کوائن کی قیمتوں کا نتیجہ بھی ہے ۔