برمنگھم (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی وکٹ کیپر بلے باز ایلکس کیری نے انگلینڈ کے خلاف سیمی فائنل میچ میں انتہائی بہادری کا مظاہرہ کیا اور زخمی جبڑے کے ساتھ بیٹنگ جاری رکھی۔گزشہ روز انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے سیمی فائنل میچ میں آسٹریلوی اننگز کے آٹھویں اوور کی آخری گیند پر جوفرا آرچر کے زور دار بائونسر سے ایلکس کیری کا جبڑا زخمی ہو گیا، فزیو نے گرائونڈ میں جا کر انہیں طبی امداد دی، کیری نے ریٹائرڈ ہونے کی بجائے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مشکل وقت میں بیٹنگ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔یاد رہے کہ کیری کو اننگز کے ابتدائی اوورز میں ہی بائونسر لگا ۔