لاہور(اپنے رپورٹر سے ) ایل ڈی اے اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے درمیان سٹریٹ لائٹس کی تنازعہ حل ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے حکام نے بیس کنٹرولڈ شاہراہوں کو روشن کر کے دینے کی یقین دہانی کروائی ہے ۔ شہر کی سٹریٹ لائٹس پر پہلے مرحلے میں 30اکتوبر تک اور دوسرے مرحلے میں نومبر کے وسط تک کام ہو گا۔