لاہور (اپنے خبر نگار سے ) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایم اے / ایم ایس سی پارٹ ون سپلیمنٹری2018ء کیلئے داخلہ فیس و فارم جمع کروانے کا شیڈول جاری کر دیا ہے ۔ داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 31جنوری2019ء ہے ۔ ایم اے اردو پارٹ ون سالانہ 2018ئ، ایم اے اسلامک سٹڈیز پارٹ ون سالانہ 2018ء اورایم ایس سی کیمسٹری پارٹ ون سالانہ2018ء کے امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا گیا ۔