پشاور(خبرنویس،آن لائن ،صباح نیوز) متحدہ مجلس عمل میں شامل دوبڑی جماعتوں جمعیت علمائے اسلام اورجماعت اسلامی نے خیبر پختونخوا سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا،قبائلی علاقوں میں مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنے پراتفاق نہیں ہوسکا۔جماعت اسلامی نے خیبر پختونخوا کی 37صوبائی اورقومی اسمبلی کی 10نشستوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا اورکہا قبائلی اضلاع کی12نشستوں پر تمام جماعتیں آزاد حیثیت میں انتخابات میں حصہ لیں گی۔سینیٹر مشتاق احمد خان نے بتایا متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے قومی اسمبلی کی نشست این اے ون چترال سے مولانا عبدالاکبر چترالی ، این اے 2سوات سے نوید اقبال، این اے 5دیر بالا سے صاحبزادہ طارق اﷲ، این اے 6 دیر پائین مولانا اسد اﷲ، این اے 7دیرپائین سے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق، این اے 16ایبٹ آباد سے سعید مغل ، این اے 20مردان سے ڈاکٹر عطاء الرحمن، این اے 26نوشہرہ سے قاضی حسین احمد کے صاحبزادے آصف لقمان قاضی، این اے 28 پشاورسے صابر حسین اعوان اور این اے 31پشاور سے محمد صدیق الرحمن پراچہ جماعت اسلامی کے امیدوار ہوں گے ۔ اسی طرح صوبائی اسمبلی کی نشستوں پی کے 7سوات پر سابق صوبائی وزیر حسین احمد کانجو، پی کے 8 سوات مولانا فضل سبحان ، پی کے 12 دیر بالاسابق سینئر صوبائی وزیربلدیات عنایت اﷲ خان، پی کے 15 دیر پائین سابق صوبائی وزیر مظفر سید ایڈووکیٹ، پی کے 16 دیر پائین اعزازالملک افکاری، پی کے 17 دیر پائین سعید گل، پی کے 55مردان سابق وزیر فضل ربانی ایڈووکیٹ، پی کے 58چارسدہ حاجی احسان اﷲ خان، پی کے 66 پشاور سابق وزیر حافظ حشمت خان، پی کے 72پشاور کاشف اعظم چشتی اور پی کے 78پشاور بحر اﷲ خان شامل ہیں۔ تمام امیدواروں کی تفصیلی فہرست آج (30جون )جاری کی جائے گی۔جمعیت علماء اسلام (ف)نے خیبر پختونخواکے قومی اسمبلی کے 28 اور صوبائی اسمبلی کے 60حلقوں کے لئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرد یا ہے ۔