اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مخدوم زادہ سید باسط احمد سلطان کو اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع نہ کرانے پرقومی اسمبلی کے اجلاس سے نکال دیا گیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس پینل آف چیئرمین کی ممبر منزہ حسن کی زیر صدارت جاری تھا ۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے جیسے ہی اپنی تقریر ختم کی تو خاتون چیئر پرسن نے مخدوم زادہ سید باسط احمد سلطان کو ہاؤس سے نکل جانے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے کہا سید باسط احمد سلطان اجلاس میں نہیں بیٹھ سکتے کیونکہ انہوں نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع نہیں کرائیں۔