کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )ایم کیو ایم اور حکومت کے درمیان برف پگھلنے لگی اورخالد مقبول صدیقی کا وزارت سے استعفیٰ منظور نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ذرائع کے مطابق حکومتی وفد نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی کو منا لیا اور فیصلہ کیا ہے ان کا استعفیٰ منظور کیا جائیگا نہ انکی جگہ کسی اور کو وزیر بنایا جائیگا۔بہت جلد خالد مقبول صدیقی کی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات ہوگی۔ ایم کیو ایم پاکستان اور تحریک انصاف کے وفود کے درمیان اگلی ملاقات بد ھ کو ہوگی۔ایم کیو ایم کیساتھ کئی ایشوز حل کرلئے گئے ،آئند ہ ہفتے اہم پیشرفت کا امکان ہے ۔