پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور یکہ توت خودکش دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے ہارون بلور کی تعزیت کے لئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء خالد مقبول صدیقی گزشتہ روز بلور ہائوس پشاور پہنچے جہاں انہوں نے بلور خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کی اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ پشاور ، بنوں اور کوئٹہ میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات انتہائی افسوس ناک ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کو شفاف بنانے اور امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے نگراں حکومت ترجیجی بنیادوں پر اقدامات کرے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سند ھ میں نگران حکومت مکمل طور پر جانبدار ہو چکی ہے اور کچھ جماعتوں کو خاص چھوٹ دے رکھی ہے جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے بینرز اور جھنڈوں تک کو نہیں چھوڑا جا رہا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت انتخابات میں کامیاب ہونے والی جماعت کی مینڈیٹ کا احترام کرے گی جبکہ پی ٹی آئی سمیت کسی بھی پارٹی کے برسراقتدار آنے کی صورت میں ان کے ساتھ حکومت میں شمولیت کی طرف بھی اشارہ کیا۔