کراچی ( سٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم کے رہنماء عامر خان نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم وفاقی حکومت سے مایوس ہے ، وزیر اعظم نے کراچی کے لئے 162 ارب کا اعلان کیا مگر ابھی تک وعدہ وفا نہ ہو سکا،ہم کراچی کے مسائل سے گورنر سندھ کو آگاہ کرتے رہتے ہیں، پی ٹی آئی کے ایم پی اے اور ایم این اے کراچی سے منتخب ہوئے ہیں لیکن انہوں نے کراچی کیلئے کچھ نہیں کیا۔ ہفتے کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عامر خان نے کہا میئر کے پاس اختیارات نہیں ہے ، وہ 1 گریڈ سے لیکر 4 گریڈ کا آدمی نہیں رکھ سکتا،سندھ حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہوگئی، شہر میں سیوریج کاکوئی نظام نہیں۔ انہوں نے کہا فضل الرحمان قابل احترام اور پاکستان کی سیاست کے اہم کردار ہیں،مولانا صاحب کا پلان اے بھی کامیاب ہوا تھا، مولانا نے پلان بی میں بھی پر امن انداز اختیار کیا۔