لاہور (کامرس رپورٹر)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) کے چیئرمین میاں نعمان کبیر نے سینئر وائس چیئرمین پیاف سینئر نائب صدرلاہور چیمبر اور وائس چیئرمین پیاف جاوید اقبال صدیقی کے ہمراہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایمازون کی فہرست میں شامل ہونا حکومت کا ایک اہم سنگ میل ہے ، ای کامرس کمپنی ایمازون کا پاکستان کو اپنی سیلرز لسٹ میں شامل کرنا خوش آئند ہے ، یہ ہماری ای کامرس کے لئے بڑا قدم ہے اور اس سے نوجوانوں اور کاروبار کرنے والی نئی نسل خاص طور پر خواتین ایس ایم ایزکے لئے وسیع مواقع پیدا ہونگے ۔ پاکستان واحد جنوبی ایشیا ملک ہے جو خطے کی سب سے بڑی مینوفیکچرنگ معیشتوں میں سے ایک ہونے کے باوجود ایمازون کے پلیٹ فارم پر 102 ممالک کی فہرست میں شامل نہیں تھا چونکہ پاکستان 152 ممالک کے ای کامرس انڈیکس میں116ویں نمبر پہ ہے ۔