لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ و ماڈل ایمان علی کی مایوں کی رسم میں شوبز ستاروں نے شرکت کر کے چار چاند لگا دیئے ۔اداکارہ عروہ حسین ،انکے شوہر اداکار و گلوکار فرحان سعید ،ماورا حسین سمیت دیگر اداکاروں نے رسم مایوں میں شرکت کی ۔ اس موقع پر فنکاروں نے مل کر خوب ہلہ گلہ بھی کیا۔مایوں کی تقریبات کا سلسلہ رواں ماہ کے آخر تک جاری رہے گا اور مارچ کے پہلے ہفتے ایمان علی شادی کر کے پیا گھر سدھار جائیں گی۔