جان عالم میرا بچپن کا دوست ہے۔ ہم ایک ساتھ بڑے ہوئے۔ تاہم ،میٹرک کے بعداُس نے پنجاب یونی روسٹی سے ایم ایس سی فزکس کی ڈگری لی۔ جبکہ ،مَیں نے شہر کے پوسٹ گریجویٹ کالج سے (جہاں سے پنجاب یونیورسٹی چارسوکلومیٹر دورپڑتی ہے)ایم اے اُردوکیا۔ مَیں نے روزگار کے لیے شہر کوچھوڑا،وہ واپس آ کر کاروبارکرنے لگ گیا۔ اُس کو کسان بننے کا شوق تھا۔زمین ٹھیکے پر لے کر کھیتی باڑی شروع کردی۔ یہ کام ،اُس کے مزاج کے مطابق تھا۔ مگر پانچ سات سال اور لاکھوں کا نقصان کرواچکنے کے بعد،آج کل وکالت کررہا ہے۔ وہ کیسا وکیل ہے؟اس کے لیے ’’جولی ایل ایل بی ‘‘کے وکیل کردار کو ذہن میں رکھ لیں۔ گزشتہ رات ،اُس نے مجھے میسج کیا اور ریلوے کالونی کی مسجد میں ائیر کولر لگانے کے لیے چندہ مانگا۔ میں وہاں ایئرکولر ضرور لگواکر دوں گا۔ جان عالم، ایک ناکام کاروباری ہے،مگر ایمانداری میں ہم سے آگے ہے۔