پولینڈ(ویب ڈیسک) سائنسدان معدومی کے شکار سفید گینڈے کی نسل کی بقا کیلئے پہلا ٹیسٹ ٹیوب ‘ایمبریو’ تیار کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی سائنسدانوں نے پولینڈ میں سفید گینڈے کے پہلے ٹیسٹ ٹیوب ‘‘ایمبریو’’ کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے جسے بارآور کرانے کے بعد مادہ گینڈے کی کوکھ میں منتقل بھی کردیا گیا ہے۔سفید گینڈے کی دنیا بھر میں صرف 2 مادائیں بچی ہیں ایک ماں ’ناجن‘ اور ’بیٹی فاٹو‘ جبکہ دنیا بھر میں اکیلا بچ جانے والا واحد نر گزشتہ برس طبی موت مر گیا تھا تاہم سائنسدانوں نے نر سفید گینڈے کے سپرم کو سائنسی طور محفوظ کر لیا تھا۔