لاہور(شوبزڈیسک) حال ہی میں اداکارہ حنا الطاف کو ایک نجی ٹی وی شومیں بطور مہمان مدعو کیاگیا جس میں اداکارہ سے سوال کیا گیاکہ ’اُس اداکار کا نام بتائیں جنہیں اداکاری بالکل بھی نہیں آتی اور اس کے باوجود وہ مغرور اور خود پرست ہیں؟ ‘ حنا الطاف نے فوراً جواب دیا ’منیب بٹ‘ جن کی شادی ابھی اداکارہ ایمن خان سے ہوئی ہے ۔یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد اداکار منیب بٹ کی اہلیہ اور اداکارہ ایمن خان اور اُن کی بہن مینال خان نے حنا الطاف کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور انہیں خوب باتیں سنائیں۔ سوشل میڈیا پر ایمن خان نے لکھا کہ اُن لوگوں کو شرم آنی چاہیے جو اپنے ساتھی اداکاروں کا مذاق اُڑاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ جاہل میزبان اور مہمان۔ مزید ہیش ٹیگ کے ساتھ لکھا حسد نہ کر۔ مینال خان نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’ہم کیوں ایک دوسرے سے اتنی نفرت کرتے ہیں؟‘ اس کے ساتھ ہی انہوں نے بھی ایمن کی طرح لکھا کہ جاہل میزبان اور مہمان۔