لاس اینجلس (شوبز ڈیسک ) لاس اینجلس میں ایمی ایوارڈز کا میلہ سج گیا،’’گیم آف تھرونز‘‘ نے بہترین ڈرامہ سیریز کا ایوارڈ جیت لیا، گولڈن کارپٹ پر ستاروں کی چمک دمک دیکھنے لائق تھی۔ایمی ایوارڈ کی رنگا رنگ تقریب کی رونق ہالی وڈ ستاروں نے بڑھا دی۔’’گیم آگ تھرونز ‘‘نے بہترین ڈرامہ سیریز کا ایوارڈ جیتا۔بیسٹ ڈائریکٹر کا ایوارڈ جیتنے والے گلین ویس نے سٹیج پر اپنی دوست کو شادی کی پیشکش کرکے دلچسپ ماحول بنا دیا۔ ایمی ایوارڈ میں گیم آف تھرونز بائیس نامزدگیوں کے ساتھ سب سے آگے ہے ۔ ایوارڈ تقریب میں سب سے زیادہ ایوارڈ ’’دی مارولز مسز میسل‘‘ کے حصے میں آئے ، اس کامیڈی سیریز نے مجموعی طور پر 5 ایوارڈ اپنے نام کیے ۔’’دی مارولز مسز میسل‘‘ نے ‘بہترین کامیڈی سیریز، ایکٹریس کامیڈی سیریز، سپورٹنگ ایکٹریس کامیڈی سیریز اور رائیٹنگ کامیڈی سیریز ’ کے ایوارڈنام کیے ۔مجموعی طور پر 26 کیٹیگریز میں ایوارڈز دئیے گئے ۔بہترین ڈرامہ سیریز اداکار کا ایوارڈ’’دی امریکنز‘‘ کے میتھیو ریز جب کہ بہترین ڈرامہ سیریز اداکارہ کا ایوارڈ ’’دی کراؤن‘‘کی کلیری فائے کو دیا گیا۔